بگ بیش لیگ کا 3 ڈسمبر کو آغاز،شیڈول کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، لیگ 3 دسمبر سے6 فروی تک کھیلی جائے گی۔افتتاحی میچ تین دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن رینی گیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ میں مجموعی طور پر 60میچز شیڈول ہیں، فائنل چھ فروری کو طے ہے۔دوسرے مرحلے میں بیرونی ممالک کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوگا، ہر ٹیم میں دو بیرونی کرکٹرز کو شامل کیاجاسکتا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز بگ بیش لیگ کے میچز 17 اکتوبر سے 29 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کورونا کی وجہ سے لیگز کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے، دوسری جانب آئی سی سی کی طرف سے آسٹریلیا میں اکتوبر، نومبر میں مقرر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے التوا کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔