بگ بی کے بالی ووڈ میں 50 سال ، ہمیں عظمت کے مشاہدہ کا موقع : ابھیشیک

   

٭ ممبئی : ابھیشیک بچن نے جمعرات کے دن اپنے ٹوئیٹر پر والد امیتابھ بچن کو بالی ووڈ میں 50 سال کی تکمیل پر مبارکبادد ی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بالی ووڈ میں بگ بی کے 50 کی تکمیل کا مطلب یہ ہیکہ ہمیں عظمت کا مشاہدہ کرنے کا عطیہ حاصل ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم اب اگلے 50 سال کے منتظر ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں۔ تعریف کرنے کیلئے بہت کچھ ہے بلکہ تعریف کم پڑ جائے گی۔ سنیما کے شائقین برسوں بچن کا دور یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلیں کہیں گی کہ ہم نے بچن کی زندگی کا دور دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا مبارکباد پاپا ۔