بھاؤ نگر ریلوے ڈویژن کی کچھ خصوصی ٹرینیں منسوخ

   

بھاؤ نگر: کوویڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسافروں کی مانگ میں کمی کے سبب مغربی ریلوے نے ریلوے بورڈ کی ہدایت کے مطابق اگلے نوٹس تک کچھ خصوصی ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر معشوق احمد نے بتایا کہ منسوخ ہونے والی خصوصی ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ اگلے نوٹس تک ٹرین نمبر 09071/09072 سورت ۔ مہووا۔ سورت اسپیشل 5 مئی سے منسوخ کردی جائیگی۔ اگلی اطلاع تک ٹرین نمبر 09260بھاؤ نگر ۔کوچویلی اسپیشل 4 مئی سے منسوخ رہیگی۔ اگلے نوٹس تک ٹرین نمبر 09259کوچوولی۔ بھاؤ نگر اسپیشل 6 مئی سے منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 09293باندرا۔ مہووا اسپیشل اگلے اطلاع تک 5 مئی سے منسوخ رہے گی۔