بھائیوں میں ریموٹ پر تکرار باپ کی ڈانٹ پر بیٹی کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) دونوں بیٹوں میں ریموٹ کے بارے میں تکرار ایک بہن کی موت کا سبب بن گیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 18 سالہ پرینکا نے کل رات خودکشی کرلی ۔ یہ لڑکی بھاگیہ نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی اور کل مکان میں اس کی بہن بھارگوئی کے ہمراہ ٹی وی دیکھ رہی تھی ۔اس دوران دونوں بیٹوں میں ٹی وی رموٹ کے بارے میں بحث و تکرار ہوئی ۔ اس بات پر برہم راجو نے پرینکا کو ڈاٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر پرینکا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس پیث بشیرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔