بھائیوں کے جھگڑے میں بیچ بچاؤ کرنے والا شخص حملے میں ہلاک

   

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) جوتے کے مسئلہ پر دو بھائیوں میں جھگڑا ایک رشتہ دار کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ مدھورانگر حدود میں یہ واردات پیش آئی جہاں 20 سالہ پروین موزیس ہلاک ہوگیا۔ پروین دو بھائیوں ابھیشیک و ابھیلاش کے درمیان جھگڑے میں بیچ بچاؤ کو کرایا تھا کہ اس پر ابھیشیک نے چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ ابھیشیک اور ابھیلاش بھائی ہیں۔ رات دیر گئے ابھیشیک نشہ میں اپنے مکان پہنچا اور جوتے پہن کر گھر میں گھومنے لگا اور میں سوگیا۔ ابھیلاش نے اعتراض کیا اور اس کی سرزنش کی جس پر ابھیشیک برہم ہوگیا اور اپنے بھائی پر حملہ کردیا۔ اس دوران ان کا رشتہ دار پروین جو دادی سے ملاقات کیلئے نظام پیٹ سے یوسف گوڑہ آیا تھا بچاؤ کی کوشش کی لیکن ابھیشیک نے پروین پر چاقو سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ع