کاماریڈی :13؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع کے بھکنور کے جنگم پلی سے تعلق رکھنے والے روی اپنے بڑے بھائی کی دختر کے لو میاریج پر بڑے بھائی اورروی کی دختر گنگانا کو زہر دے کر گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا ۔ قتل کے بعد خود بھی گلا کاٹ کر تالاب میں گر کر خودکشی کرلی تھی ۔ پولیس نے روی کے بارے میں مصروف تحقیقات تھی کہ آج اس کی نعش دومکنڈہ کے ایک تالاب میں دستیاب ہوئی ۔ ڈی ایس پی کاماریڈی مسٹر لکشمی نارائنا نے بتایا کہ بھکنور منڈل کے بالیا کی دختر اسی دیہات میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی اور یہ شادی سے بالیا کا بھائی روی ناراض تھا جس پر اپنے بھائی بالیا اور بھتیجی لتا روی کی دختر گنگانا کو سیکل موٹر پر لے جاکر مشروبات میں زہر دیا تھا بے ہوش ہونے کے بعد ان کا گلا کاٹ کر ہلاک کردیا تھا ۔ بعدازاں روی لا پتہ ہوگیا تھا روی کے بارے میں تحقیقات کی جارہی تھی کہ آج صبح اس کی نعش دومکنڈہ کے ایک تالاب میں دستیاب ہوئی ۔ گلا اور ہاتھ پر بلیڈ کے نشانات تھے ۔ پولیس اطلاع کے ملتے ہی مقام واقعہ پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی پولیس دومکنڈہ اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔