حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) بھائی بہن میں معمولی بات پر جھگڑا بہن کی خودکشی کا سبب بن گیا۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں کماری گمیاشری لیکھا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ گمیاشری نیو ماروتی نگر علاقہ کے ساکن شخص تیوا راما کرشنا کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی ٹائپ رائٹنگ کی تربیت حاصل کررہی تھی اور آئندہ دنوں اس لڑکی کا ٹائپ رائٹنگ امتحان تھا اور اس کا ٹائپ رائٹر خراب ہوگیا تھا۔ اس دوران اس لڑکی کے بھائی نے اس کی ساتھی کے یہاں سے ٹائپ رائٹر لایا اور بہن کو پریکٹس کیلئے دیا۔ اس بات سے لڑکی شدید ناراض ہوگئی اور بھائی سے اس نے جھگڑا کیا جھگڑے کے بعد لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔