بھائی چارگی کے فروغ میں ماہ صیام کی بہت بڑی اہمیت

   

ریاست و ملک کی امن و خوشحالی کیلئے دعا کریں، محبوب نگر میں افطار پارٹی سے نامور قانون داں پی وینکٹیش کا خطاب

محبوب نگر ۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کی شناخت ایک عظیم جمہوری اور سیکولر ملک کی حیثیت سے کی جاتی ہے۔ اس کی اصل وجہ یہاں کے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا اتحاد اور بھائی چارگی ہے۔ بالخصوص ہندو مسلم اتحاد آج بھی فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کو کمزور کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامور قانون داں و سینئر کانگریسی قائد این پی وینکٹیش نے کیا۔ وہ پیر کی شام اپنی قیام کے وسیع و عریض میدان میں منعقدہ شاندار دعوت افطار کے موقع پر مخاطب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھائی چارگی اور اخوت کو مستحکم کرنے میں ماہ صیام کی بڑی اہمیت ہے۔ رمضان کا نورانی ماحول اور دعوت افطار میں ہندو ۔ مسلم بھائیوں کا ساتھ کھانا اور مبارکباد دینا بڑا خوشگوار منظر ہوتا ہے۔ انہوں نے روزہ داروں سے اپیل کی کہ وہ ریاست اور ملک کی خوشحالی کے لئے دعاء کریں۔ امن و امان سلامتی، اتحاد اور اخوت کے ساتھ ہماری ریاست اور ملک بین الاقوامی سطح پر سیکولر شبیہ کے ساتھ ترقی کی بلندیوں پر پہنچے۔ رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا محبوب نگر ابتداء ہی سے پیار و محبت کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے عوام کی بھائی چارگی دیگر اضلاع کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے این پی وینکٹیش کی ستائش کی کہ وہ طویل عرصہ سے بڑے پیمانے پر دعوت افطار کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ این پی وینکٹیش نے ایم ایل اے سے اظہار تشکر کیا کہ وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دعوت افطار میں شرکت کے لئے یہاں پہنچتے ہیں۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی چیرپرسن سورنا سدھاکر ریڈی، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرپرسن بیکری انیتا، موڈا چیرمین لکشمن یادو، سابق میونسپل چیرمین آنند گوڑ، نائب چیرمین بشیر احمد، صدر قاضی سید غوث محی الدین قادری، سابق زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین محمد عبدالرحمن، احمد علی ثناء صدر جامع مسجد، محمد ذکی معتمد، رفیق احمد قادری، انور حسین، سید تقی الدین سابق سکریٹری جے پی آئی ٹی سی، صمد خان، نور الحسن، سراج قادری، سنجیو مدیراج، محمد محسن خان، سینئر قائد مقصود حسین، ون ٹاؤن سرکل انسپکٹر آپیا، ٹوٹاؤن سی آئی اعجاز احمد، عظمت علی، ریاض الدین، اویس، شاہ فیصل، چندر کمار گوڑ، محمد فیاض مائناریٹی چیرمین، محمد طاہر، محمد فضل، ریگل رحمن، محمد عبدالرحیم، محمد عبدالوحید خان، سی جے بنہر، سابق بلدی کونسلرس، قائدین، کارکنان و دیگر ہزاروں کی تعداد میں شریک تھے۔