بھائی کو سخت سزا دی گئی :کامران

   

کراچی ۔28 اپریل(سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اپنے بھائی عمر اکمل کو تین سال کی سزا دینے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کو بہت سخت سزا سنائی گئی ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ وہ انصاف کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے، اپیل کا حق ضرور استعمال کریں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ماضی میں ایسے ہی خلاف ورزیوں پر کم سزاوں کی مثال موجود ہے لیکن عمر اکمل کو اتنی سخت سزا سنانا اْن کے لیے حیرت کا سبب ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر اسپاٹ فکسنگ معاملے میں 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔