بھائی کی شادی اسٹارک مقابلہ سے دستبردار

   

ایڈیلیڈ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے فیصلہ کیا ہیکہ کرکٹ سے زیادہ بھائی کی شادی اہم ہے۔ اس لئے انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ چہارشنبہ کو سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا مقابلہ برسبین میں کھیلا جائے گا جہاں آسٹریلیائی ٹیم 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کی خواہاں ہوگی تو اس مقابلہ میں اسٹارک کے مقام پر ڈیلی اسٹان لیک یا شین ابوٹ کی شرکت متوقع ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے توثیق کردی ہیکہ اسٹارک کو بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے رخصت دی گئی ہے۔