حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) مہدی پٹنم کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی جو اس کے بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ سب انسپکٹر آصف نگر پولیس شیخ برہان نے بتایا کہ 14 سالہ حمیرہ فاطمہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ذارئع کے مطابق حمیرہ مہدی پٹنم ایودھیا نگر علاقہ کے ساکن عبدالرحمن کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کو فون پر مصروف دیکھ کر اس کے بھائی نے اس کو تاکید کی تھی کہ وہ فون زیادہ استعمال نہ کرے ۔ اپنے بھائی کی تاکید اور ڈانٹ ڈپٹ کی معمولی بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس آصف نگر مصروف تحقیقات ہے ۔