حیدرآباد ۔ 19 فبروری (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ فلم نگر میں کل رات دیر گئے پیش آئے قتل کی واردات میں آسام سے تعلق رکھنے والے ایک بھائی نے اپنے بھائی کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 32 سالہ رنجیت بورا اور اس کا چھوٹا بھائی 30 سالہ انکیت بورا جس کا تعلق آسام سے ہے اور بنجارہ ہلز کے علاقہ فلم نگر میں خانگی سیکوریٹی گارڈس کی حیثیت سے ملازمت کررہے تھے۔ دونوں نے ایک مکان کرایہ پر لیکر یہاں پر زندگی گذار رہے تھے۔ کل رات دیر گئے دونوں نے کثرت سے شراب نوشی کی اور چھوٹی سی بات پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور جھگڑے کے بعد آپس میں الجھ گئے۔ انکیت نے اپنے بھائی رنجیت پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس بنجارہ ہلز نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔