بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل

   

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ رجمنٹل بازار میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کا قتل کردیا ۔ گوپال پورم پولیس حدود میں پیش آئی اس واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات دونوں بھائی سنتوش یادو اور سائی یادو ایک ساتھ مئے نوشی کر رہے تھے کہ ان کے درمیان اچانک بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا ۔اس دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر حملہ کردیا اور اس حملہ میں گلے اور پیٹھ میں گہرے زخم کے سبب سنتوش یادو فوت ہوگیا ۔ سنتوش یادو رجمنٹل بازار علاقہ کے ساکن کشٹیا کا بیٹا تھا جو پیشہ سے بزنس مین تھا ۔ پولیس گوپال پورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔