شمس آباد۔/31اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع گنڈی گڈہ میں آج صبح قتل کی ایک واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق ونپرتی ضلع کے پدا منڈلی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی سرینواس اور یادگیری اپنے تین دوستوں کے ہمراہ کوریئر کنٹینر کے ذریعہ ضروری اشیاء کیلئے آئے اس دوران دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔ سرینواس نے غصہ میں چاقو سے یادگیری پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔