بھاجپا این آر سی کے نام پر بنگالی مسلمانوں کے خلاف بنگال کے ہندووں کو بھٹکا رہی ہے : سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو

,

   

سپریم کورٹ کے سابق جج نے بی جے پی کے پروپیگنڈے کو لے کر موجودہ حکومت کو اڑے ہاتھ لیا ہے۔ جبکہ ممتا بنرجی کی سیاست نے وہاں کے مسلمانوں کے حالات مزید کشیدہ کئے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ” مجھے خبر ملی ہے کہ بی جے پی وہاں کے ہندووں کو بھٹکا رہی ہے، اور ممتا کی نیت بھی مسلمانوں کے بارے میں کچھ ٹھیک نہیں ہے”۔

این آر سی کے بارے میں ٹویٹ کرکے کہا کہ ” ملک میں موجودہ رہنے والے لوگوں میں سے 94%/92% سے لوگ انکی اولاد ہیں جو باہر سے آکر بسے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جیسا کہ جرمنی میں جیوس کے ساتھ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق جسٹس سپریم کورٹ اف انڈیا جسٹس کاٹجو ہمیشہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پہاڑ کی طرح دنیا رہتے ہیں۔