نئی دہلی: این ڈی اے اور اپوزیشن نے ابھی تک صدارتی انتخاب کے لیے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن دونوں طرف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے لیے بی جے پی نے ایک انتظامی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں 14 لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ چودہ رکنی ٹیم میں کئی مرکزی وزراء اور پارٹی قائدین کو جگہ دی گئی ہے۔ دوسری جانب ممتا بنرجی 21 جون کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی جس میں اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔بی جے پی نے اپنی ٹیم میں 14 لیڈروں کو شامل کیا ہے جن میں مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، ارجن رام میگھوال جی کشن ریڈی، سربانند سونووال، اشونی وشنو اور بھارتی پوار شامل ہیں۔