ادے پور: سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، کانگریس نے اتوار کو کہا کہ سیاسی حالات کے مطابق اتحاد کا آپشن کھلا رکھا گیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ ‘اودے پور نوسنکلپ’ میں اتحاد پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے، ‘جعلی قوم پرستی’، پولرائزیشن اور سیکورٹی کے مسائل پر بی جے پی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ نئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ “ہندوستانی قوم پرستی” کانگریس کا بنیادی کردار ہے اور اس کے برعکس، بی جے پی کی سیڈو قوم پرستی اقتدار کی بھوک پر مرکوز ہے۔ اس فرق کو عوام تک پہنچانا ہر کانگریسی کا فرض ہے۔