بھارتیہ ودیا بھون میں نوجوانوں اور سینئر سٹیزنس کو کمپیوٹرس کی مفت تربیت

   

حیدرآباد 9 ستمبر (پریس نوٹ) بھارتیہ ودیا بھون کے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی حیدرآباد کی جانب سے تعلیم یافتہ بے روزگار (معاشی طور پر کمزور) کیلئے ضامن روزگار کمپیوٹر کورسیس جیسے آفس اسسٹنٹ، اکاؤنٹس اسسٹنٹ بشمول ٹیالی ای آر پی ۔ 9 اور ڈی ٹی پی کورسیس کی مفت تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ مذکورہ بیسک کورسیس میں سینئر سٹیزنس بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ آئندہ بیاچ 16 اکٹوبر سے شروع ہوگا جس کے لئے داخلہ فارم بھارتیہ ودیا بھون کنگ کوٹھی روڈ سے صبح 8 تا 4 بجے دن کے درمیان حاصل کرسکتے ہیں۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 9 اکٹوبر مقرر ہے۔ ایسے افراد جنھوں نے 30 ستمبر 23 ء تک 17 سال 9 ماہ اور 34 سال 9 مکمل کئے ہوں داخلہ کیلئے اہل ہیں۔ امیدوار کی کم از کم تعلیمی قابلیت بارہویں جماعت کامیاب اور کم آمدنی گروپ سے تعلق رہنا چاہئے۔ مزید تفصیلات کے لئے ادارہ ہذا سے راست یا فون نمبرات 040-23241629 یا 8309308952 پر ربط کریں۔