بھارتی ایئرٹیل نے 8 شہروں میں 5G خدمات کا آغاز کیا، مارچ 2024 تک پورے ملک کو کور کرنے کا منصوبہ

   

بھارتی ائیرٹیل ہفتہ سے ملک کے آٹھ شہروں میں 5G ٹیلی کام خدمات شروع کرنے جا رہی ہے اور کمپنی مارچ 2024 تک ملک بھر میں یہ خدمات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بھارتی ایئرٹیل کے چیئرمین سنیل بھارتی متل نے یہ اطلاع دی متل نے انڈیا موبائل کانگریس کے افتتاحی پروگرام میں کہا، “آج جب آپ (وزیر اعظم نریندر مودی) 5G سروس شروع کریں گے، تب ایئرٹیل کی 5G سروس دہلی، ممبئی، وارانسی، بنگلور سمیت آٹھ شہروں میں شروع ہو جائے گی متل نے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی نجی ٹیلی کام آپریٹر بھارتی ایئرٹیل آٹھ شہروں میں 5G موبائل خدمات شروع کر رہی ہے اور مارچ 2023 تک ملک کے بیشتر حصوں میں اور مارچ 2024 تک ملک بھر میں یہ خدمات فراہم کرے گی۔