ممبئی : این سی بی کی ممبئی ساخ کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ بھارتی اور ہرش کے خلاف منشیات کا استعمال کرنے کے حوالہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ممبئی: منشیات کے معاملہ میں کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو جھٹکا لگا ہے۔ گزشتہ روز گھر سے گانجا برآمد ہونے اور گرفتاری کے بعد دونوں میاں بیوی کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 4 دسمبر تک 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) نے کل صبح بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مار تھا اور دوپہر بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ ان کے شوہر ہرش لمباچیا سے تقریباً 15 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کے بعد رات کے وقت انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نے منشیات لینے کا اعتراف کیا ہے۔عدالت کے سامنے پیش ہونے سے پہلے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کو طبی جانچ کے لئے لے جایا گیا تھا۔ این سی بی کی ممبئی ساخ کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ بھارتی اور ہرش کے خلاف منشیات کا استعمال کرنے کے حوالہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
