نئی دہلی:وزارت خارجہ نے کینیا میں دو بھارتی شہریوں کے اغوا اور ان کا پتہ نہ چل پانے کے واقعہ کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اس معاملے کے تعلق سے کینیا حکومت کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس واقعے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا یہ اغوا جن حالات میں ہوا اور اس کے بعد اغوا ہونے والوں کے بارے میں اطلاع نہیں مل پانا بہت زیادہ تشویشناک ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے اچھی طرح سے چھان بین کیجائے گی۔