نئى دہلی: بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی کے نام ایک اور ایوارڈ جوڑنے والا ہے۔ بدھ کے روز وزارت کھیل نے ایوارڈز کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں ہندوستان کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے دو نوجوان بیڈمنٹن اسٹارز کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سال کا کھیل رتن ایوارڈ چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکیریڈی کو دیا جائے گا۔ وزارت کھیل نے ان تمام ناموں کی تصدیق کی ہے۔