’بھارت‘ اور ’انڈیا‘ میں فرق نظر نہیں آتا : فاروق عبداللہ

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین میں بھارت اور انڈیا دونوں نام درج ہیں اور مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے جی ٹونٹی کو ایک اچھا فورم قرار دیا اور کہا کہ یہ بیس ممالک اپنے مشکلات سامنے رکھ کر ان کا ازالہ تلاش کرتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انڈیا اور بھارت ناموں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ آپ آئین پڑھیں اس میں بھارت اور انڈیا دونوں لکھے ہیں اور مجھے ان دونوں ناموں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہوں۔ G20 کو ایک اچھا فورم قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا فورم ہے جو اپنے مشکلات سامنے رکھتے ہیں اور ان کا ازالے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس باقی ممالک میں بھی ہوتا ہے اور اگلے سال اس کا اجلاس برازیل میں ہوگا۔لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ انتخابات اکتوبر میں منعقد ہوں گے۔ون الیکشن ون نیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیکھیں گے کہ اس کا کیا ہوگا۔