بھارت بائیوٹیک نے کوویکسین کیلئے خاموشی سے درخواست دی تھی: وزیر صحت نڈا

   

نئی دہلی: بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ (بی بی آئی ایل) نے کورونا وائرس کو غیر فعال کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ کوویکسین کے پیٹنٹ کے حصول کے لیے بغیر بتائے خاموشی سے درخواست دی تھی، لیکن حکومت کی مداخلت کے بعد انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بیکٹیریاولوجی ( این آئی وی ) تینوں مشترکہ درخواست گزار بن گئے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے صحت، خاندانی بہبود، کیمیکل و کھاد جگت پرکاش نڈا نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی۔ ترنمول کانگریس کے پروفیسر سوگتا رائے نے ایک سوال میں کہا کہ کوویکسین کو کورونا انفیکشن کے خلاف دنیا کی سب سے موثر ویکسین سمجھا جاتا ہے ، جسے آئی سی ایم آر اور این آئی وی نے مشترکہ طور پر 35 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا ہے ۔ لیکن بی بی آئی ایل نے اس ویکسین کے پیٹنٹ کے لیے درخواست دی ہے اور اس میں آئی سی ایم آر اور این آئی وی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ حکومت اس پر کیا تعزیری کارروائی کرے گی۔