حیدرآباد ۔ بھارت بائیوٹیک کی جانب سے کووڈ ۔ 19 کے علاج کے لئے کوویکسین مرکزی حکومت کے ذریعہ 9 ریاستوں کو سربراہ کیا جارہا جبکہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ 16 ریاستوں کو اس کی سپلائی کی جارہی ہے۔ بھارت بائیوٹیک کے جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر نے چہارشنبہ کو بتایا کہ آندھرا پردیش، آسام، دہلی، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، تاملناڈو اور تلنگانہ کو 8 تا 14 جون کے درمیان مرکزی حکومت کے ذریعہ کوویکسین سپلائی کیا گیا۔ اسی مدت میں 16 ریاستوں کو بھی دوا سربراہ کی گئی۔