نئی دہلی : ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کے قہر سے دوچار ہے۔ ایسے غیر معمولی اوقات میں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کو ویکیسن کی قیمتوں کے بارے میں عوام اور کئی ریاستوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار ہے۔ سبھی کا کہنا ہے کہ ویکیسن کی قیمتیں کم سے کم ہونی چاہیے۔ ریاستوں کے لئے کو ویکسین کی قیمتوں پر کافی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بھارت بائیوٹیک نے کو ویکسین کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور اب یہ ریاستی حکومتوں کو 600 کے بجائے 400 روپے فی خوراک کی قیمت پر دستیاب ہوگی۔یہ اعلان 18 سے 44 سال تک کی عمر کے تمام افراد کے لئے ویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے سامنے آیا ہے۔ اس کمپنی نے پہلے ریاستی حکومتوں کے لئے کو ویکسین کی قیمت 600 روپے فی خوراک مقرر کی تھی۔ اس کے بعد کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے دوران ملک اور شہریوں کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر 200 روپیے فی خوراک کمی کردی گئی ہے۔اس طرح بھارت بائیوٹیک کی ویکسین مرکز کو 150 روپے فی خوراک، ریاستوں کو 400 روپے فی خوراک اور نجی لیبارٹریوں کو ایک خوراک 1200 روپے میں دستیاب ہوگی۔ بھارت بائیوٹیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت اس وبائی بیماری سے گہری تشویش ہے۔ جو اس وقت پورے ہندوستان کو اپنے گھرے میں لیے ہوئے ہے۔