بھارت بائیوٹیک کے کو ویگزین ٹیکہ کو ہنگری سے سرٹیفکیٹ کا حصول

   

حیدرآباد۔ 5اگست ۔ہندوستان کے دیسی ساختہ کوویڈ19ٹیکے کو ویگزین جس کو بھارت بائیوٹیک نے تیار کیا ہے ، ہنگری کے حکام سے جی ایم پی سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی اینڈ نیوٹریشن ہنگری سے اس کی منظوری ملی ہے جس کے ذریعہ کوویکسن کی تیاری کیلئے گوڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس سے تصدیق کی گئی۔ بھارت بائیوٹیک دنیا کے مختلف ممالک میں ایمرجنسی یوز اتھاریزیشن کیلئے دستاویزات کو داخل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ٹوئیٹر پر کمپنی نے کہا ہمارے اکاونٹ میں ایک اور سنگ میل ہوا کیونکہ کوویگزین کو ہنگری سے جی ایم پی سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے ۔ اس کے بعد بھارت بائیوٹیک نے ٹیکوں کی تیاری اور اختراعات میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے ۔