بھارت بند ، تلنگانہ میں بینکنگ خدمات متاثر

   

حیدرآباد۔/8جنوری، ( پی ٹی آئی) مرکز کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مختلف ٹریڈ یونینوں کے ملک گیر احتجاج کے سبب آج تلنگانہ میں بینکنگ خـدمات بری طرح متاثر ہوئیں تاہم تمام تعلیمی و تجارتی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے اور ٹرانسپورٹ خدمات بھی غیر متاثر رہیں۔ہڑتال میں 3 لاکھ ملازمین اور ورکرس نے حصہ لیا۔