بھارت بند کے دن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال

,

   

نئی دہلی : سماجی جہدکار انا ہزارے نے کسانوں کے بھارت بند کی تائید کرتے ہوئے بطور احتجاج ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ کسانوں نے منگل کے دن بھارت بند کا اعلان کیا تھا۔ مرکز کے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسان برادری سراپا احتجاج ہے۔ انا ہزارے نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ دہلی میں ہونے والے احتجاج کو ملک بھر سے پھیلایا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ آج ہندوستان کی صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ مودی حکومت پر دباؤ ڈالتے ہوئے اُسے عوام کے حق میں فیصلے کرنے کے لئے مجبور کیا جانا چاہئے۔