بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر میں داخل ہوگی

   

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا آج کو جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔ اس یاترا میں جموں و کشمیر کے مقامی سیاسی پارٹیوں کے سینیئر لیڈران شرکت کریں گے۔ جموں وکشمیر میں کانگریس انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ راہُل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 19جنوری کو جموں و کشمیر پہنچے گی اور 30 ​​جنوری کو سرینگر میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری کو جموں صوبہ پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران راہل گاندھی جموں اور سرینگر میں دو میگا ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کے پیش نظر ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کی۔