راجستھان میں یاترا کا 14واں ‘ عوام کا زبردست جوش وخروش
دوسہ: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ایک دن کے آرام کے بعد راجستھان کے دوسہ ضلع کے سیکرائی علاقے کے کالاکھو گاؤں سے آج صبح 8 بجے پھر شروع ہوئی۔راجستھان میں بھارت جوڈو یاترا کا 14واں ہے، ہفتہ کو آرام کرنے کے بعد اتوار کو یاترا دوبارہ شروع ہوئی۔ یاترا کے آغاز کے وقت میں آج نظر ثانی کی گئی اور اسے صبح 6 بجے کے بجائے 7.30 بجے شروع ہونا تھا لیکن یہ تقریباً 8 بجے شروع ہوئی۔یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی کانگریس قائدین اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور لوگ یاترا کے تئیں زبردست جوش و خروش دکھا رہے ہیں۔وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، گورنمنٹ ڈپٹی چیف وہپ مہیندر چودھری اور کئی ایم ایل اے اور بہت سے دوسرے لیڈر راہول گاندھی کی یاترا میں شامل ہوئے۔ یاترا نے آج 23 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور اس دوران ریاست میں کانگریس حکومت کی کامیابیوں پر دوسہ کے سکندرا میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ راہول گاندھی نے دوپہر کے وقفے کے دوران اس کا دورہ بھی کیا۔اس کے بعد یاترا سکندرا ٹول گیٹ سے دوپہر 3.30 بجے شروع ہو ہوئی اور تقریباً 6.30 بجے بندیکوئی کے مکور پورہ چوراہے پر پہنچی گی۔ اس کے بعد باڈھ ناگواس میں اس قافلہ کا قیام ہو گا۔