نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ ان کی قیادت میں شروع کی گئی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کو ملک میں ہر جگہ لوگوں کا زبردست ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی پد یاترا سماج میں پھیلائے جانے والے خوف اور نفرت کے خلاف ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف بھی ہے۔