بھارت جوڑو یاترا راہل کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر پیش نہیں کرے گی: رمیش

   

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ہفتہ کو کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ 2024 کے عام انتخابات کے لیے راہل گاندھی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کی مشق نہیں ہے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہاں ایک سوال کے جواب میں کہا، ’’یہ بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کے لیے نہیں ہے۔ یہ ایک نظریاتی سفر ہے، جس کا اصل چہرہ راہول گاندھی ہے۔ یہ کسی ایک شخص کا سفر نہیں ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ ‘کنیا کماری سے کشمیر تک’ پد یاترا، جو فی الحال ہریانہ کے کرنال سے گزر رہی ہے، انتخابی یاترا نہیں ہے۔