نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج سے دہلی میں دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع قدیم ہنومان مندر سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پہلے ہنومان جی کے پاس جائیں گے، پھر صبح 10 بجے سفر شروع ہوگا۔ راہل گاندھی کی یاترا دہلی فسادات سے متاثرہ موج پور، جعفرآباد، گوکل پوری سے ہوتے ہوئے یوپی میں داخل ہوگی۔ یوپی کے لونی سے غازی آباد جاتے ہوئے رات کو باغپت میں روک کر آرام کیا جائے گا۔دہلی پولیس نے دہلی میں بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔