بھارت جوڑو یاترا سوائی مادھوپور میں داخل

   


خواتین کیلئے خصوصی دن ‘ بھاری تعداد میں خواتین کی شرکت
سوائی مادھوپور(راجستھان ): کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح چھ بجے راجستھان کے بوندی ضلع کے تیجا جی مندر سے شروع ہوئی اور سوائی مادھوپور ضلع میں داخل ہوگئی۔ یاترا میں آج کا دن خاص طور پر خواتین کے لیے رکھا گیا اور یاترا میں خواتین راہول گاندھی کے ساتھ چل رہی ہیں۔بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور ان کی بیٹی میرایا بھی اس یاترا میں ان کے ساتھ ہیں۔ اس دوران راہول گاندھی نے دیہی خواتین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی اور ان کی باتیں سنی۔ اس یاترا میں ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی راہول گاندھی کے ساتھ تھے۔