بھارت جوڑو یاترا سے مرکزی حکومت کی نیند حرام : محمد شمس الدین

   

شمس آباد۔/8 ستمبر، ( سیاست نیوز) محمد شمس الدین کانگریس سینئر لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے ایک سال کی تکمیل پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور ریالیاں نکالی گئیں۔ مرکزی حکومت نے بھارت جوڑو یاترا کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے ناکامی ہوئی۔ ایک سال میں کانگریس ملک بھر میں مضبوط بن چکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس کافی مضبوط بن گئی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا سے مرکزی حکومت کی نیند حرام ہوچکی ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ ملک میں معاشی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں اور بیروزگاری میں حد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ریاست میں بی آر ایس اور مرکز میں بی جے پی دونوں حکومتیں عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اقتدار پر برقرار ہیں لیکن دونوں کو اگلے انتخابات میں عوام ہی سبق سکھائیں گے۔