بھارت جوڑو یاترا عوام کے مسائل سے جڑ رہی ہے: کانگریس

   

نئی دہلی :کانگریس سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کے لوگوں کو جوڑ رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی مختلف سماجی تنظیموں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ہر مسئلہ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔جے رام رمیش نے کہا کہ اس یاترا میں کسانوں کا مسئلہ زیادہ تر تنظیموں نے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا کسان مصائب اور استحصال کا شکار ہے۔رمیش نے کہا کہ سفر جاری ہے۔ تلنگانہ میں اگلے 11 دنوں میں 08 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہم مہاراشٹر میں ناندیڑ آئیں گے اور مہاراشٹر میں تقریباً 16 دن کا سفر کریں گے۔ اس کے بعد یہ سفر مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش میں ہوگا۔