بھارت جوڑو یاترا : قلب پر حملہ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ کا دیہانت

   

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا قلب پرحملہ کی وجہہ سے دیہانت ہو گیا۔ وہ بھارت جوڑو یاترا میں شریک تھے۔ جس وقت سنتوکھ سنگھ کو دل کا دورہ پڑا وہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے کہ اچانک انھوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی اورغش کھا کر گرپڑے۔ سنتوکھ سنگھ کو فوری طور پر پھگواڑہ کے ویرک ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت ہوگئی۔سنتوکھ سنگھ کی طبعیت کے ناساز ہوتے ہی راہول گاندھی نے اپنی یاترا روک دی اورفوری ہاسپٹل پہنچے۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی سنتوکھ سنگھ کے دیہانت پر شدید رنج کا اظہار کیا۔