بھارت جوڑو یاترا منگل کو امبالہ کنٹونمنٹ علاقہ سے گزری

,

   

کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا منگل کو امبالہ کنٹونمنٹ علاقہ سے گزری۔ پھر ایک بار یاترا کو زبردست حمایت حاصل ہوئی اور حامیوں کی بڑی تعداد نے ترنگا لے کر یاترا میں حصہ لیا۔ ہریانہ میں 8 دنوں میں 7 اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے یاترا 255 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرچکی ہے۔ ہریانہ میں دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد راہول کی قیادت میں یاترا اب پنجاب کے امبالہ میں داخل ہوئی۔ راہول نے یاترا کا پنجاب مرحلہ شروع ہونے سے ایک روز قبل امرتسر کے گولڈن ٹمپل میں حاضری دی۔