بھارت جوڑو یاترا میں پرینکا شامل ہونے کا امکان

,

   

بھوپال: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ 23 نومبر سے مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی۔ اس دوران پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، راہول کی یاترا برہان پور ضلع سے ریاست میں داخل ہوگی اور اگلے 12 دنوں تک ریاست میں رہے گی۔ اس سلسلے میں راہول گاندھی 4 دسمبر تک ریاست میں ہی رہیں گے ۔ اس دوران وہ چھ اضلاع سے ہوکرگزریں گے ۔پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شرکت کے امکان کو دیکھتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق راہول کل 23 تاریخ کو برہان پور کے بودرلی گاؤں سے اپنا سفر شروع کریں گے ۔ یہاں سے وہ کھنڈوا کے جھری جائیں گے ۔ اگلے دن یاترا بورگاؤں سے کھنڈوا تک 24 تاریخ کو کھرگون کے کھیرڈا تک جائے گی۔ 25 تاریخ کو راہول کھیڑا سے مورٹکا کی یاترا کریں گے ۔ہفتہ 26 نومبر کو، راہول گاندھی کی یاترا اندور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہاں وہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو جائیں گے ۔ اگلے دن گاندھی مہو سے اندور کی یاتراکریں گے ۔ 28 تاریخ کو یاترا میں شامل افراد آرام کریں گے ۔ راہول 29 تاریخ کو اندور شہر سے سانور جائیں گے ۔ 30 تاریخ کو، یاترا سانور سے اجین ضلع میں داخل ہوگی اور یکم دسمبر کو بھی اجین میں ہی رہے گی۔ 2 دسمبر کو یاترا اجین کے جھالرا سے شروع ہوگی۔ یہاں سے راہول آگر۔مالوا کے کاسی بردیہ پہنچیں گے ۔ 3 دسمبر کو راہول اس ضلع کے مہودیا سے لالہکھیڈی تک کا سفر پیدل طے کریں گے ۔