بھارت جوڑو یاترا کا تیسرا دن، راہول گاندھی سے عوام کی جذباتی ملاقات

   


l جگہ جگہ شاندار استقبال، طلبہ ، پارٹی کے قومی قائدین کی شرکت
l ضعیف خواتین اور مسلم شخصیت کے ساتھ کچھ دیر فاصلہ طئے کیا

حیدرآباد28 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں آج تیسرے دن جاری رہی۔ آج صبح یاترا کا نارائن پیٹ ضلع کے ایلی گنڈلہ مقام سے آغاز ہوا اور تیسرے دن 23.3 کیلو میٹر کا احاطہ کیا گیا۔ یاترا میں سینکڑوں کانگریس کارکن شریک رہے اور جگہ جگہ راہول گاندھی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تیسرے دن یاترا کے بعد راہول گاندھی محبوب نگر میں شب بسری کریں گے۔ راہول گاندھی صبح 6.10 بجے تیسرے دن کی یاترا پر روانہ ہوئے اور ان کے ہمراہ سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش ، جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال ، تلنگانہ انچارج مانکیم ٹیگور ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سکریٹری اے آئی سی سی ندیم جاوید ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی ، ومشی چند ریڈی ، مہیش کمار گوڑ ، بلرام نائک ،مدھو یاشکی گوڑ ،محمد علی شبیر اور دیگر قائدین موجود تھے۔ یاترا کے دوران راہول گاندھی نے دو اسکولی طالبات کو استقبال کیلئے کھڑا دیکھا تو انہیں قریب بلاکر بات کی اور ان کے ساتھ تصویر کھچوائی ۔ راستہ میں گزرنے والی ایک اسکولی بس کے پاس پہنچ کر راہول گاندھی نے اسکولی طلبہ سے ملاقات کی۔ جگہ جگہ سڑک کی دونوں جانب سینکڑوںکی تعداد میں مرد و خواتین اور نوجوان راہول گاندھی سے استقبال کیلئے موجود تھے۔ ایک مرحلہ پر راہول گاندھی نے ایک ضعیف مسلم شخص کو قریب بلاکر کچھ دیر ان کے ساتھ فاصلہ طئے کیا۔ کئی طالبات اور رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندوں نے راہول گاندھی کے ساتھ یاترا میں شرکت کی۔ کانگریس کے پرجوش کارکن ہاتھوں میں ترنگا لئے یاترا میں شریک تھے۔ راہول گاندھی تلنگانہ میں 375 کیلو میٹر کا احاطہ کرکے 19 اسمبلی اور 7 پارلیمانی حلقوں میں عوام سے ملاقات کریں گے۔ 4 نومبر کو ایک روزہ آرام کا دن رہے گا اور 7 نومبر کو یاترا مہاراشٹرا میں داخل ہوگی۔ بھارت جوڑو یاترا کا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے آغاز ہوا اور ابھی تک کیرالا ، آندھراپردیش و کرناٹک کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ یاترا کے تیسرے دن دیور کدرا میں صبح 10 بجے یاترا نے توقف کیا اور لنچ کے بعد شام 4 بجے دوبارہ آغاز ہوا۔ یاترا شام 7 بجے مانیم کنڈہ میں جلسہ عام کے بعد آج کیلئے روک دی گئی۔ راہول گاندھی جے پی کالج آف انجنیئرنگ دھرما پور محبوب نگر میں رات میں قیام کریں گے۔ یاترا کے تیسرے دن عوام کے غیر معمولی استقبال کو دیکھتے ہوئے کانگریس قائدین کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ انتخابات کے نتائج پارٹی کے حق میں رہیں گے اور ریاست میں دوبارہ کانگریس حکومت قائم ہوگی۔ راہول گاندھی کے ہمراہ سینئر قائدین نے وقفہ وقفہ سے حصہ لیا۔ یاترا کے دوران ایک مقام پر فنکاروں کی جانب سے راہول گاندھی کا روایتی میں استقبال کیا گیا ۔ راہول گاندھی فنکاروں کے درمیان پہنچ گئے اور ان کے ساتھ دف نما باجا بجایا ۔ فنکاروں نے راہول گاندھی سے ملاقات کرکے مسرت کا اظہار کیا۔ یاترا میں کئی دلچسپ مناظر دیکھے گئے ، کئی ضعیف خواتین راہول گاندھی سے مل کر جذباتی انداز میں لپٹ گئیں اور آشیرواد دیا۔ کمسن طلبہ اور ان کے سرپرستوں نے بھی راہول گاندھی کے ساتھ تصویر کھچوائی۔ ر