نئی دہلی : راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا وقفہ کے بعد 3 جنوری کو دہلی کے یمنا بازار علاقہ سے پھر شروع ہوگی اور اترپردیش کے غازی آباد کا رخ کرے گی۔ دہلی سے اترپردیش کی سمت یاترا کیلئے معقول سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کانگریس قائد راہول گاندھی دیگر قائدین کے ساتھ ہنومان مندر سے یاترا شروع کریں گے۔