بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک میں پھیلائی جارہی نفرت کو ختم کرناہے :راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک میں پھیلائی جارہی نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑا ہونا اور اسے ختم کرنا ہے۔’بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران ہوشیار پور کے گاؤں گونس پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو اب چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ یاترا کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور اب پنجاب سے نکل رہی ہے۔ ہم بدھ کو ہماچل میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا، یاترا کا مقصد بھارت میں پھیلائی جا رہی نفرت، تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔ ہم نے یہ یاترا بڑھتی ہوئی بے روزگاری، بڑھتی مہنگائی کے خلاف شروع کی تھی اور یہ ایک بہت کامیاب یاترا رہی ہے۔