بھارت جوڑو یاترا کیلئے تمام تر سیکوریٹی انتظامات مکمل: منوج سنہا

,

   

عہدوں کا غلط استعمال کر کے سرکاری اراضی پر قابض لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور انتظامیہ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام سہولیات بہم پہنچائے گی۔انہوں نے یہ بات ایک بار پھر دہرائی کہ جن لوگوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی انجام دے جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ غریب اور عام لوگوں کو اس مہم سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہارجمعہکو زیون علاقے میں وزیر اعظم تعمیر نو پلان (پی ایم آر پی) کے تحت کام کرنے والے مائیگرنٹ کمشیری پنڈتوں کی 930 ٹرانزٹ رہائش گاہوں کی افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ایک وقت ایسا تھا جب مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں کے لئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے لئے اراضی دستیاب نہیں تھی اور آج ہم نے 930 فلیٹ نما ٹرانزٹ رہائش گاہوں کا افتتاح کیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘پی ایم آر پی کے تحت کام کرنے والے بشیتر کشمیری پنڈت ملازموں کا تعلق سری نگر سے ہے وادی کے دوسرے حصوں میں بھی ایسے ہی پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے اور کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی اور تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا ہے ’۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر سنہا نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘انتظامیہ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام تر سہولیات بہم پہنچائے گی اور سیکورٹی کے جتنے بھی انتظامات کئے جانے تھے ان کو کیا گیا ہے ’۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم ان لوگوں کے خلاف ہے جنہوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی ہڑپ لی ہے ۔انہوں نے کہا:‘میں عام لوگوں اور غریبوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
سری نگرمیںمیٹل ڈٹیکٹر سے تلاشیاں
سری نگر : سری نگر میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے سراغ رساں کتوں اور میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے مشتبہ مقامات کی تلاشی لی ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز شہر سری نگر کے لالچوک ، ریگل چوک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی لی۔معلوم ہوا ہے کہ سراغ رساں کتوں اور میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی تاہم اس دوران مشتبہ شئے برآمد ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ لالچوک کے گرد نواح میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی حساس علاقوں میں نگرانی کا عمل تیز کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ اور بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر شہر سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔