نئی دہلی: کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’راہل گاندھی کی قیادت میں جاری یاترا میں شرکت کے لیے تمل ناڈو اور کیرالہ میں بھیڑ جمع ہونے سے بی جے پی کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ اس یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اس لیے بی جے پی جھوٹ بول کر یاترا کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اسے اس کام میں کامیابی نہیں مل رہی ہے۔