بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت،یہ امرت کال بجٹ ہے :نرملا سیتا رمن

   

نئی دہلی: بھارت کی معیشت صحیح راستے پر اور اس کا مستقبل روشن ہے ۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے ۔ اپنے بجٹ تقریر میں کہا کہ کووڈ وبا کے باوجود حکومت نے معیشت کو صحیح سمت میں رکھا۔ حکومت نے یہ یقینی بنایا کہ کوئی بھوکانہ سوئے اوراس کے تحت 80کروڑ سے زائد افراد کو 28مہینے تک مفت میں اناج فراہم کیا اور اس اسکیم کو مزید ایک سال کے لئے بڑھا دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے اوراس میں کسانوں درمیانوں طبقہ اور خواتین سے لیکر سماج کے تمام طبقات کو ترقی کے مواقع فراہم ہوںگے۔