حیدرآباد: 15 جون (سیاست نیوز) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کو لوک سبھا میں باضابطہ طور پر مسلمہ قرار دیا گیا۔ اس پارٹی نے گزشتہ سال اکٹوبر میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) میں تبدیل کرنے کے بعد نام کی اس تبدیلی کو تسلیم کرنے اور اسے مسلمہ قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ ایک سرکاری سرکیولر میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے بتایا کہ منگل کو اس سلسلہ میں ضروری احکام جاری کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے نام کو بھارت راشٹرا سمیتی میں تبدیل کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔