جڑچرلہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ شہر سے تعلق رکھنے والے مشہور تاجر جناب علی اکبر میمن مالک
BLS
بھارت لاری ٹرانسپورٹ کی جانب سے مختلف محلہ جات میں آج غریب عوام میں غذائی اجناس و اشیاء پر مشتمل راشن کٹس جملہ 400 غریب افراد میں مفت تقسیم عمل میں لائی ۔ یہ کٹس زرعی مارکٹ چیرمین پی مرلی کے ہاتھوں سے افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ راشن کٹس مجلس بلدیہ کے ہریجن واڑہ ، راجیو نگر کالونی ، نلہ کنٹہ کے محلہ جات کے بشمول بادے پلی فضل بنڈہ میں جملہ 400 افراد میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ تقسیم کے دوران پی مرلی ، زرعی مارکٹ نے علی اکبر کی ستائش کی جنہوں نے مہلک بیماری کی وباء سے ہونے والے وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے احکام کی قدر کرتے ہوئے عوام اپنے گھروں میں ہی رہ کر اپنے جان کا تحفظ کر رہے ہیں ۔ جس سے روز مرہ زندگی مزدوری پیشہ کے غریب عوام کو غذائی اجناس کی کافی مشکلات سے خاص کر غریب عوام پریشان ہیں ۔ اس ضمن مںی انہوں نے زرعی مارکٹ چیرمین پی مرلی کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مقامی سینئیر اقلیتی قائدین ٹی آر ایس پارٹی جناب محمد علی داشن ( شاہین ) سید مصیح الدین ، ضلع کتب خانہ ، ڈائرکٹر محمد عبدالستار عاشق ضلع
DSMS
ڈائرکٹر محمد عبدالمقیت ، محمد نیاز ، رمیش ، سابق ایم پی ٹی سی رکن شکندرآباد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
بچکنڈہ میں شب برات گھروں میں ادا کرنے کی اپیل
بچکنڈہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا عبدالعلیم فاروقی نے صحافتی بیان میں کہا کہ 9 اپریل بروز جمعرات شب برات ہے کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر اپنے گھروں میں عبادت ضرور کریں ۔ شب برات ایک مخصوص رات ہے ۔ اس رات میں ذکر عبادت دعائو استغفار کی کثرت اور اس کے بعد والے دن روزہ رکھنے کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے ۔ کورونا وائرس ایک مہلک وباء ہے ۔ اس وباء سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضرور اپنے اپنے گھروں میں خوب عبادت کریں ۔ یہ رات بہت بڑی رات ہے ۔ اللہ نے اس رات کا تذکرہ قرآن پاک میں کیا ہے ۔ مولانا نے کہاکہ ہر شخص اس رات سے محروم نہ ہو ۔ کیونکہ اللہ تعالی اس رات میں زندگی موت بیماری شادی بیاہ ہر ایک فیصلیں اس رات میں طئے پایا جاتا ہے ۔ مولانا نے تمام عوام اور نوجوان مرد و خواتین سے پرزور اپیل کی کہ خوب عبادت کریں۔