بھارت ماتا کی جئے کہنے والے ہی بھارت میں ہی رہیں گے: رام ٹھاکر

   

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے منگل کے روز کہا کہ صرف وہی لوگ جو ‘بھارت ماتا کی جئے’ کہیں گے وہ ہندوستان میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام افراد سے جو اس ذہنیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ “ہندوستان میں حالات ٹھیک نہیں ہو رہے ہیں”ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔

ٹھاکر نے کہا کہ “ہندوستان میں وہی لوگ رہیں گے جو ‘بھارت ماتا کی جئے’ کہیں گے، جبکہ ان لوگوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے جو یہ نہیں کہتے، جو لوگ بھارت کی مخالفت کریں گے ، وہی لوگ جو آئینی ڈھانچے اور انتظامات کا احترام نہیں کرتے۔

دہلی میں تشدد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اس مسئلے پر توجہ دیں گے۔

“ہمارے مرکزی وزیر داخلہ کے پاس دہلی سے متعلق تمام امور کے لئے موجود ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ حالات کو موثر انداز میں نپٹانے کے لئے کوئی دوسرا فرد نہیں ہے ۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورے کے تناظر میں سیاست کی جارہی ہے ۔ٹھاکر نے کہا ، “جو لوگ اس ذہنیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ ہندوستان میں سیاسی وجوہ کی بنا پر معاملات ٹھیک نہیں ہیں ان کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔

شمال مشرقی دہلی کے کچھ حصوں میں حالیہ تشدد کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 190 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔