نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔ورلڈ فوڈ انڈیا کا 2025 ایڈیشن 25 سے 28 ستمبر تک منعقد ہوگا اور اس میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے ، خوراک کی پائیداری اور غذائیت اور نامیاتی خوراک کی پیداوار میں ہندوستان کی طاقت کو دکھایا جائے گا ۔ورلڈ فوڈ انڈیا میں ، پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم کے تحت 2510 کروڑ روپے سے زیادہ کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں مائیکرو پروجیکٹوں کیلئے تقریبا 26,000 مستفیدین کو 770 کروڑ روپے سے زیادہ کی کریڈٹ سے منسلک مدد فراہم کی جائے گی ۔